وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال وفاق اور صوبے مل کر ترقیاتی منصوبوں پر 3792 ارب روپے خرچ کریں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں مجموعی قومی ترقیاتی بجٹ میں 1012 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ترقیاتی بجٹ پی ایس ڈی پی 550 ارب اضافے کے ساتھ 1500 ارب روپے مقرر ہوا ہے۔
چاروں صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پلان 462 ارب روپے کے اضافے سے 2095 ارب روپے ہو گیا۔
سندھ ترقیاتی منصوبوں پر سب سے زیادہ 764 ارب روپے خرچ کرے گا، جبکہ پنجاب نے 700 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کر دیا۔
خیبر پختون خوا نے 351 ارب روپے اور بلوچستان نے 281 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کر دیے۔