روٹرڈیم: نیدرلینڈز میں لاپتہ ہونے والی 3 سالہ لڑکی کو پولیس نے قریبی سپر مارکیٹ میں خریداری کرتے ہوئے پایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے زیون ہیوزن نامی قصبے میں پیش آیا جہاں گھر سے لاپتہ ہوجانے والی 3 سال کی بچی نے مقامی علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
تاہم چند گھنٹوں کے بعد وہ ایک قریبی سپرمارکیٹ میں گھریلو راشن کے کچھ سامان خریدتی ہوئی پائی گئی۔
مقامی پولیس نے یہ واقعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ بچی کے والدین نے اتوار کی سہ پہر گھبراہٹ کے عالم میں پولیس اسٹیشن میں فون کیا اور بچی کی گمشدگی کی اطلاع دی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اہلخانہ سے آنکھ بچا کر گھر سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔
پولیس افسران نے فوری طور پر مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر تلاش شروع۔ وہ ابھی تلاش کر ہی رہے تھے کہ جمبو نامی سپر مارکیٹ نے پولیس سے رابطہ کرکے ایک ’مشکوک گاہگ‘ کی اطلاع دی جو شاپنگ میں مصروف تھا۔
جب پولیس وہاں پہنچی تو یہ مشکوک گاہگ وہی بچی نکلی جس کی پولیس کو تلاش تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ راشن کی خریداری کر رہی تھی اور اس نے باقاعدہ چھوٹا شاپنگ کارٹ میں سامان بھی ڈالا ہوا تھا۔ بہرحال ہم خوش قسمتی سے بچی کو صحیح حالت میں بچی کو اس کے والدین سے ملانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔