وفاقی کابینہ نے بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مال سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، مالی سال 2025-2024ء کا بجٹ کچھ دیر بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔

 وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔


اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔