ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کا امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 نیویارک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت نے امریکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

گروپ اے کی دونوں ٹیمیں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز شام 7:30 پر ہوگا۔

گروپ اے میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کینیڈا 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور آئرلینڈ صفر کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔