ایف بی آر نے نان فائلرز کو یوٹیلٹی سروسز بند نہ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں اور معاونین کو کروڑوں روپے جرمانے کی تجویز دے دی ہے۔
ایف بی آر نے تجویز دی ہے کہ نان فائلرز کی سم بلاک نہ کرنے والی کمپنی کو 10 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا جائے،نان فائلر کی دیگر یوٹیلیٹی سروسز بند نہ کرنے والوں کو بھی 10 کروڑ جرمانہ کیا جائے۔
ایف بی آر نے نان فائلرز کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے والے کو بھی 10 کروڑ روپے جرمانے کی سفارش کی ہے، دوسری بار قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ 20کروڑ روپے عائد کیا جائے۔
تجویز کی منظوری کی صورت میں ایف بی آر ٹیلی کام اور دیگر اداروں یا فرد کو جرمانہ کر سکے گا، ٹیلی کام کمپنیوں کو سم بلاک کرنے کے لئے 5لاکھ سے زائد نان فائلرز کے نام دیے گئے تھے۔
ایف بی آر نے نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کیلئے بھی سزائیں متعارف کرانے کی تجویز دی ہے، غلط یا نامکمل ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے کو 5 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید یا دونوں سزائیں دینے کی تجویز دی ہے۔
ایف بی آر نے تاجر دوست ا سکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے کی د کان سیل، جرمانہ اور 6ماہ تک قید کی سزا دینے کی سفارش کی ہے۔