پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار 77 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، 869 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 77 ہزار 77 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 کی سطح پر بند ہوا تھا۔