ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 36 ویں گروپ میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 107 رنز کا ہدف دے دیا۔
فلوریڈا کے لارڈہل میں کھیلے جا رہے میچ میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس موقع پر بابراعظم کا کہنا تھاکہ تین سے چار دن سے پچ کوور تھی، اس لیے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
آئرلینڈ کی اننگز
آئرلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں صفر پر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے بعد آئرلینڈ کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں تاہم ساتویں وکٹ پرگیرتھ ڈیلانے اور ایڈائر نے 44 رنز کی شراکت بنائی۔
آئرلینڈ کی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان 106 رنز بنا سکی۔ آئرلینڈ کی جانب سے گیرتھ ڈیلانے 31، جوس لٹل22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عماوسیم نے 3، 3، محمد عامر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کا میچ محض رسمی کارروائی ہے کیونکہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنےکا کوئی امکان نہیں۔