پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گذشتہ 3 روز سے خیبر پختونخوا اور بالخصوص صوابی میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
مرکزی رہنماپاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اسد قیصر نے کہا کہ لوگوں کا قربانی کا گوشت خراب ہورہا ہے، مجھے سمجھ نہیں آرہی خیبر پختونخوا سے کس بات کا انتقام لیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام سے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا انتقام لیا جارہا ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں نے اپنے ضلع کی تنظیم کی میٹنگ بلائی ہے، بس بہت ہوگیا، انہوں نے ساری حدیں پار کردیں، ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے، ہماری زمینوں پر تربیلا ڈیم بنا ہے اور غازی بروتھا کے ذریعے ہم سے پانی چھینا گیا، اس سب کے باوجود لوڈشیڈنگ اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ فورس شیڈنگ بھی کی جارہی ہے، اس بار عید کے موقع پر بھی عوام کو لوڈشیڈنگ میں ریلیف نہیں دیا گیا، اسمبلی کے فلور پر بھی احتجاج ہوگا اور عوام میں بھی جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی منظور نہیں ہے، بجٹ تقریر میں بھی اس ایشو کو اجاگر کروں گا، یہ ظلم بند کریں عوام کو ریلیف دیں۔