کیوی ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتان سے دسبترداری کا اعلان کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے بھی انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے بھی دستبردار ہو گئے۔ سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کیلئے دستیابی سے آزاد ہو گئے تاہم سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے لیے اپنی دستیابی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیوی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے سپر ایٹ مرحلے میں نہ پہنچنے کے بعد کین ولیمسن نے وائٹ بال کی کپتانی سے دستبرداری کافیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ کے میگا ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔