پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فون کرکے بلاول بھٹو کو عید کی مبارکباد دی تھی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے، وہ وزیراعظم شہبازشریف کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھیں گے۔