آئی ایم ایف اہداف کے حصول سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کے سامنے 2 شرائط رکھ دیں۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاق چاہتا ہے کہ، کے پی حکومت آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرے، ہماری بھی آئی ایم ایف کے دیے گئے اہداف حاصل کرنے کی خواہش ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاق کو فوری طور پر دو کام کرنے پڑیں گے، انھیں 158.14 ارب روپے پن بجلی اور ونڈ فال کی مد میں جاری کرنے ہوں گے۔
مزمل اسلم نے یہ بھی کہا کہ 144.6 ارب روپے کی رقم ضم شدہ اضلاع کی مد میں جاری کرنی ہوگی، وفاق نے ضم شدہ اضلاع کی رقم 66 ارب روپے رکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا سستی ترین بجلی مہیا کرتی ہے، واجبات نہیں ادا ہورہے اور بدترین لوڈشیڈنگ کا بھی شکار ہے۔