وزیر اعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی صدارت میں ہونے والی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی، اپیکس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ چین اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں پر بھی غور ہو گا۔