پاکستان کی کمشالہ طلعت نے تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا دوسرا تمغہ بھی جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق بنکاک میں جاری ایونٹ میں کشمالہ طلعت نے پچیس میٹر پسٹل کے مقابلے میں سونے کا تمغے جیتنے کے بعد جمعے کو دس میٹر ایئرپسٹل میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی کمشالہ طلعت جکارتہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت کر پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
تھائی لینڈ شوٹنگ چیمپئن پش میں شریک دوسرے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف نے دس میٹر ائرپسٹل میں سلور میڈل اپنے نام کیا، کشمالہ کے ساتھ گلفام جوزف بھی پیر س اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، ان کے ساتھ غلام مصطفی بشیر بھی پیرس اولمپکس میں جگہ بناچکے ہیں۔