لڑکی کے بھائی کا غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل

شیخوپورہ میں لڑکی کے بھائی نے ساتھیوں سے مل کر ایک نوجوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

شیخوپورہ پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ موضع غازی پور میں پیش آیا۔

مقتول اصغر علی کے والد غلام مرتضیٰ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بیٹے کو رات 2 بجے ایک لڑکی نے فون کر کے بلایا، جب وہ اس کے گھر کے سامنے پہنچا تو لڑکی کے بھائی احمد علی نے ساتھیوں آصف وٹو اور وقار کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔