کراچی؛ کنیز فاطمہ سوسائٹی سے نوجوان کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

کراچی: سرجانی ٹاؤن کنیزفاطمہ سوسائٹی سے ایک نوجوان کی بوری میں بندلاش ملی ہےجسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں کنیزفاطمہ سوسائٹی سے ایک نوجوان کی بوری میں بندلاش ملی، جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورلاش کوفوری تحویل میں لینے کےبعد قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤن آغا اسد کے مطابق مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوسکی جس کی مدد سے اس کی شناخت ممکن ہوسکے ۔ پوسٹ مارٹم کے بعدحتمی وجہ موت کا تعین ہوسکےگا۔ پولیس نے جائےوقوع سے شواہد اکٹھا کرکےواقعے کی تفتیش شروع کردی ہے جب کہ مقتول کے اہل خانہ کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے ۔