پی ٹی آئی کا 'عزم استحکام' آپریشن سے متعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ

پی ٹی آئی نے'عزم استحکام آپریشن سےمتعلق پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں عمرایوب اوربیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہرگفتگوکہاکہ یہ ملک استحکام کیلئے آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، آپریشن سے متعلق ان کیمرہ بریفنگ ہوتاکہ معلوم ہو یہ چاہتےکیاہیں۔

انہوں نےمزیدکہا کہ خفیہ ایجنسیاں ہمارے پیچھےدو سال سے پڑی ہیں، سیکیورٹی صورتحال کیوں خراب ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاییے،ہم خود دہشت گردی کا نشانہ بنے اس کی قیمت اداکی،ہم نہیں چاہتےکہ اپنے لوگوں پر آپریشن ہو۔

جس ملک میں قانون کی سربلندی نہیں ہوتی وہاں سرمایہ کاری نہیں ہوتی، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کے باعث سی پیک خطرے میں ہے۔