خیبر پختونخوا ، خیبر پختونخوا ، سول ججز کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان

    خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے تحت پشاور ہائی کورٹ میں سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ/ علاقہ قاضی B-18) (کی اسامیوں کے لیے مقابلے کے تحریدی امتحانان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹ /علاقہ قاضی B-18) (کی 84 پوسٹس کے لیے 16 سے 24 جنوری 2024 تک تحریری امتحان منعقد کیا گیا۔ جس میں 1352  درخواست گزاروں میں سے 685 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 22 امیدوار زبانی امتحان کے لیے اہل قرار پائے جن کے رول نمبر درج ذیل ہے۔
684
608
583
436
141
74
26
24
939
868
817
802
799
769
753
750


1332
1302
1160
1100
1085
947
 تمام اہل امیدواروں کو کے پی پی  ایس سی ریگولیشن کے تحت سائیکلوجیکل ٹیسٹ کے لیے بلایا جائے گا۔کامیاب امیدواروں کی فہرست اور ناکام امیدواروں کے ڈیٹیل مارکس سرٹیفیکیٹس (ڈی ایم سیز)کے پی پی ایس سی کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pk پر دستیاب ہیں۔ مزید برآں اگر کوئی امیدوار ری ٹوٹلنگ کے لیے رابطہ کرنا چاہتا ہو تو اس کو نتائج کے اعلان کے 15 دنوں کے اندر نیشنل بینک آف پاکستان کے متعلقہ اکاؤنٹ میں 500 روپے فی پرچہ چالان فیس کے ساتھ درخواست ری ٹوٹلنگ کے لیے کمیشن میں جمع کرانی ہوگی۔ مذکورہ مدت کے بعد کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کیا گیا۔