وفاقی حکومت نے سی پیک (اقتصادی راہداری) کے تحت لگنے والے کول پاورپلانٹس سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تین سی پیک پاورپلانٹس کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی، جامشورو کول پاور پلانٹ کو بھی مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اس سلسلہ میں وزارت منصوبہ بندی وترقی اور پاور ڈویژن سے 31 جولائی تک رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
درآمدی کول پاورپلانٹس سے بجلی کا فی یونٹ ریٹ 45 روپے سے تجاوز کرچکا ہے، 4800 میگاواٹ کے پلانٹس کیلئے کوئلے کی درآمد زرمبادلہ کے ذخائر پر بھی بھاری بوجھ ہے۔
ذرائع وزیر اعظم کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگت ناقابل برداشت ہوگئی، وزیر اعظم کی طرف سے پورٹ قاسم، حب تھرکول اور ساہیوال پلانٹ کو مقامی کوئلہ پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس بارے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو چینی ادارے کیساتھ معاملات طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔