پہلا سیمی فائنل : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا کیخلاف افغانستان بیٹنگ لائن کر ڈھیر ہوگئی، جیت کیلئے 57 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئ، جیت کیلئے صرف 57 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں افغانستان  کی پوری ٹیم  محض 56 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی، صرف 60 رنز پر افغانستان ٹیم اپنی ساری وکٹیں گنوا بیٹھی، کوئی بیٹر جنوبی افریقی بولرز کا مقابلہ نہیں کر سکا۔

پہلی اننگز

افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے ہیں، رحمان اللہ گر باز، محمد نبی اور نو ر احمد صفر پر آؤٹ ہو ئے۔

ابراہیم زدران 2،گلبدین نائب 9، ننگیالیا خروٹے2، کریم جنت 8، راشد خان  8 اور نوین الحق 2 رنز اسکور کر پائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کیلئے افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں مد مقابل ہیں۔

آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے پروویڈینس میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ کیلئے ایک اضافی دن بھی رکھا گیا ہے، بارش کی صورت میں سیمی فائنل کل ریزرو ڈے پر مکمل ہوگا۔

واضح رہے کہ افغانستان نے سپر 8 مرحلے میں ایونٹ کی خطرناک ٹیم آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

اس کے بعد افغانستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم نے سال 2009 اور 2014 میں سیمی فائنل کھیلا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس مرتبہ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا عزم لیکر میدان میں اتری ہے۔