وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں 250 ارب کی کمی کرکے 1،150 ارب کر دیا ہے،مشیر خزانہ خیبرپختونخوا

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نےوفاقی ترقیاتی بجٹ میں کمی پر بیان  دیتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے وفاق نے ترقیاتی بجٹ میں 250 ارب کی کمی کرکے 1,150 ارب کر دیا ہے ۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخو مزمل اسلم کا کہنا تھاکہ مجوزہ ٹیکسز میں ردوبدل کیلئے قومی و نجی شراکت داری منصوبوں کو 350 ارب روپے کردیا ہے،قومی اقتصادی کونسل میں منظور کئے گئے منصوبوں کو پی ڈی ایم حکومت نے ملتوی کر دیا،این ای سی نے قومی مفاد کے وسیع اقتصادی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی تھی۔

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل الیکٹریکل کوڈ (این ای سی) سپریم فورم ہے جو وزیراعظم، چار وفاقی وزراء اور ہر صوبے سے ایک نمائندے پر مشتمل ہےحکومت نے فنانس بل کی منظوری سے قبل منی بجٹ پیش کیا ، اگر واقعی تبدیلی چاہتے ہیں تو اسٹیک ہولڈرز کی اعتماد کے لیے NEC کا دوبارہ اجلاس کرنا چاہیے۔