وزیراعلیٰ کے پی نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے بھر میں عائد بھرتیوں پر پابندی ختم کردی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خو علی امین گنڈاپور نے ہدایات جاری کی ہیں جس کے بعد  وزیراعلیٰ ہاؤس نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق صوبے بھر میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کی جاری ہے۔

 

kpk job lifting banواضح رہے کہ وزیراعلیٰ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد دو مارچ کو پابندی عائد کی تھی جس کی وجہ سے سرکاری محکموں میں کوئی بھرتی نہیں ہو پارہی تھی۔