پختو نخوا حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ

خیبر پختو نخوا حکومت  نے  9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں  9 مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

کے پی کابینہ کے مطابق 9 مئی کے کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

وزیر قانون خیبر پختو نخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔