عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا بھی ردعمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف عدت کیس میں نہایت ناقص ٹرائل کے نتیجے میں سنائی گئی سزاؤں کی معطّلی کی درخواستوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا فیصلہ نہایت مایوس کن اور انصاف کا کھلا قتل ہے۔
بانی پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ اس غیراخلاقی اور بیہودہ مقدمے کے اہداف مکمل طور پر سیاسی ہیں اور یہ فیصلہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف جاری انتقامی سلسلے کو دوام بخشے گا،ان کا کہناتھا کہ ہم اس ناقابلِ قبول فیصلے کے خلاف فی الفور ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے۔