عالیہ حمزہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کی عالیہ حمزہ  کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق 9مئی کے مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،فاضل عدالت نے پولیس کی مزید  جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے۔عالیہ حمزہ کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔