بجلی کے بھاری بل، پنکھا چلانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد ، مقدمہ درج

بجلی کا بل زیادہ آنے کے بعد میاں بیوی کے درمیان پنکھا چلانے پر جھگڑا ہو گیا، بات مار کٹائی تک جا پہنچی، کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بہاولنگر کے نواحی گاؤں میں بجلی کا بھاری بل میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن گیا، محمد حبیب نامی شخص نے اپنی بیوی غلام سکینہ کو پنکھا چلانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مظلوم خاتون کے بھائی کی مدعیت میں ظالم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایف آئی آر متن کے مطابق پنکھا چلانے پر میاں بیوی کے درمیاں تکرار ہوا، بحث و مباحثہ اس حد تک بڑھ گیا کہ بات مار پیٹ پر پہنچ گئی، ملزم نے گنڈاسے سے اپنی بیوی اور سالے پر تشدد کیا۔ 

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دے کر انصاف مہیا کیا جائے۔