آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایڈیشن میں 500 چھکے مارے گئے ہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھارت کے اکشر پٹیل نے ورلڈ کپ 2024 کا 500 واں چھکا لگایا۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ورلڈ کپ کے 51 میچز میں 500 چھکے لگے، اوسطاً ہر میچ میں 9 اعشاریہ 8، یعنی 10 کے لگ بھگ چھکے لگائے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے 45 میچز میں 405، 2022 کے 42 میچز میں 331 چھکے لگے تھے جبکہ 2016 میں 314 اور 2014 کے ورلڈ کپ ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔
اس کے علاوہ 2010 کے ایڈیشن میں 27 میچز میں مجموعی طور پر 278 چھکے لگے تھے۔