آئنسٹائن کے ایٹم بم سے متعلق خط کی نیلامی لاکھوں ڈالر میں متوقع

مشہور سائنس دان البرٹ آئنسٹائن کا امریکی صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ کو پہلا ایٹم بم بنانے کے لیے لکھاجانے والا خط رواں سال ستمبر میں نیلام کر دیا جائے گا۔

10 ستمبر کو نیویارک میں کرسٹیز پر نیلام کیے جانے والےخط کی فروخت 40 لاکھ ڈالر تک میں متوقع ہے۔

1939 میں لکھے جانے والے دو صفحات پر مشتمل اس خط میں امریکی صدر سے نیوکلیئر پروگرام قائم کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کے لیے زور دیتے ہوئے خبردار کیا گیا تھا کہ نازیوں کے پاس بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت ہوسکتی ہے۔

khat

خط میں کہا گیا کہ یہ چیز قابلِ تصور ہے کہ نئی قسم کے انتہائی طاقتور بم بنائے جا سکیں۔

آئنسٹائن کا نام اس خط میں ایک بار آیا ہے، جبکہ یہ خط درحقیقت سائنس دان لیو سیلارڈ نے لکھا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اگر خط پر آئنسٹائن دستخط کردیں تو مراسلہ صدر کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

اس خط کے علاوہ مائیکروسافٹ کے آنجہانی شریک بانی پال ایلن (جن کا انتقال 2018 میں ہوا) کی جمع کی گئی نادر اشیاء بھی فروخت کی جائیں گی۔