زمین پٹی نہ آسمان گرا، نامعلوم افراد نے بے زبان جانور کی چاروں ٹانگیں کاٹ کر الگ کردی،صوبہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ کی ایک تحصیل کنری کے قریب مورجھنگو موڑ پر چاروں ٹانگیں کٹی ہوئی مردہ اونٹنی ملی ہے۔
اونٹنی کے مالک عبدالرشید کپری کے مطابق اونٹنی کچھ عرصہ سے بیمار تھی کل دوسرے اونٹوں کے ساتھ چرنے گئی تھی،انہوں نے بتایا کہ واقعے کا صبح گاؤں کے لوگوں کے اطلاع دینے پر معلوم ہوا ، ابھی معلوم نہیں ہے کہ زندہ اونٹنی کی ٹانگیں کاٹی ہیں یا مرنے کے بعد کاٹی گئیں ہیں۔
اونٹنی کے مالک کا کہنا ہے کہ کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتے ابھی معلومات کر رہے ہیں تاحال اونٹنی کے مالک کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع نہیں دی ہے۔
خیال رہے کہ چند دنوں میں صوبہ سندھ میں اونٹنی کی ٹانگ کٹنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،چند روز قبل سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ایک اونٹنی کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی جسے علاج کے بعد اب مصنوعی ٹانگ لگا کر کھڑا ہونے کے قابل کردیا گیا ہے۔