خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے کا وزیراعظم کا بیان جھوٹ ہے:بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کو 590 ارب روپے دینے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا بیان جھوٹ ہے۔

وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ رقم 2010 میں سوات آپریشن کے تعمیر و بحالی کے کاموں پر خرچ ہوئی، این ایف سی کے تحت بقایا جات تاحال نہیں ملے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل ٹولہ دہشت گردی جیسے اہم معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے، عزم استحکام سے متعلق نااہل ٹولے نے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کی۔

مشیر اطلاعات  کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی کا خاتمہ صوبے سے زیادہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔