موبائل فون،میک اپ کے سامان سمیت سینکڑوں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

وفاقی بجٹ پر عمل درآمد ،سینکڑوں درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگا دی گئی۔

ایف بی آر کے مطابق پینسلز ، پرفیومز ، ٹوتھ برش ، پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد  کی گئی۔کھیلوں اور جم کے سامان پر 30 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی،فرنیچر مصنوعات پر 45 فیصد ،
گھڑیوں پر 30 فیصد،نئی سپورٹز گاڑیوں پر 15 فیصد ،پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی  اسپورٹس گاڑیوں پر 15 فیصد ،ایل ای ڈی بلب پر 20 فیصد   ریگولیٹری ڈیوٹی عائد  کی گئی ہے۔

موبائل فون سم کارڈ پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی،30 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 300 روپے،30 سے 100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 3 ہزار روپے،200 ڈالر سے کم مالیت کے موبائل فون پر 7 ہزار 5 سو روپے،350 ڈالرز سے کم مالیت کے موبائل فون پر 11 ہزار روپے،500 ڈالرز سے کم مالیت کے موبائل فون پر 15 ہزار،500 ڈالرز سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 22 ہزار روپے   ریگولیٹری ڈیوٹی عائد  کی گئی۔

بچوں ، مردوں اور خواتین کے درآمدی کپڑوں پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی،درآمدی سوٹ کیس ، بریف کیس ، سفری بیگز پر 20 ،میک اپ کے سامان پر 55 فیصد،کتوں اور بلیوں کی خوراک پر 50 فیصد،ادویاتی استعمال کے علاوہ ہر قسم کی کلوروفارم پر ڈیوٹی 20 فیصد ،پرفیورم اور ٹائلٹ واٹر پر ڈیوٹی 55 فیصد جبکہ بالوں پر لگانے والی پیسٹ پر ڈیوٹی بھی 55 فیصد کردی گئی۔

 ایف بی آر کے مطابق فروٹ جوسز کی کی امپورٹ پر ڈیوٹی 60 فیصد کردی گئی،بیوٹی اور سکن کیئر پریپریشن پر ڈیوٹی 55 فیصد ڈینٹل پیسٹ اینڈ پائوڈر پر  50 فیصد،صابن اور اس کے میٹیریل پر  50 فیصد ،چمڑے سے بنے پہناوے پر امپورٹ ڈیوٹی 50 فیصد ،ربڑ، پلاسٹک اور ٹیکسٹائل کے جوتوں کی امپورٹ پر  50 فیصد جبکہ مصنوعی منرل واٹر کی امپورٹ پر ڈیوٹی 60 فیصد کردی گئی۔