بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکہ ، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں  ایک خاتون اور بچی بھی شامل ہے،مرنے والوں کی شناخت عائشہ بنت محمد علی اور نظر جان ولد حاصل اور آسیہ بنت حاصل  کے نام سے ہوئی۔

ادھروزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے میں خاتون اور بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہاکہ افسوس ناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ، بے گناہوں کے خون سے رنگے ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہونگے،وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔