او جی ڈی سی ایل کا تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے تیل اور گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

او جی ڈی سی ایل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع کرک میں واقع نشپا کنواں نمبر 4 سے گیس اور خام تیل کی پیداوار بڑھا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نشپا کنواں نمبر 4 سے اضافی 330 بیرل یومیہ تیل اور 77 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گیس کی اضافی پیداوار کو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ تیل و گیس کی اضافی پیداوار سے امپورٹ بل میں 59.85 ملین ڈالر کی خاطر خواہ کمی ہو گی۔