اسلام آباد میں تربوز پسند کا نہ نکلنے پر شہری نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر شہری کی جانب سے انوکھی کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کے سیکٹر ای الیون مرکز کی حدود سے شہری نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ اس نے ایک دکاندار سے تربوز خریدا جو بقول دکاندار سرخ نہیں ہے۔
شفیع نام شہری کی جانب سے کال موصول ہوتے ہی پولیس اہلکار فوری طور پر مدد کیلئے موقع پر پہنچ گئی اور مسئلہ سننے کے بعد اسے حل کرنے یقین کروائی اور واپس لوٹ گئے۔