پاکستان کے محافظوں کا امن کے قیام کیلئے عزم لائق تحسین ہے : وزیر اعظم کی جانب سے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے کامیابیوں پر پاک فوج کی پذیرائی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر اور لکی مروت میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں بشمول خطرناک و انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جس پر پوری قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا ملک میں امن کے قیام کیلئے غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے، پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے کیلئے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔