وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گری عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جج طاہر عباس سپرا نے عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ جاری کیے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔