موجودہ حکومت کا ہر بندہ شیطان ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد: بانی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے جس کا ہر بندہ شیطان ہے۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عالم برزخ میں ایک مقام ہے علیین جو متقی، پرہیزگار اور صالحین کے لیے ہے جب کہ ایک مقام یہاں ہے جہاں شیطانوں کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر فراڈیوں اور چوروں کی حکومت ہے، یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے۔

بشریٰ بی بی نے مزید کہا کہ یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔