بھکر میں کیری ڈبے اور شہ زور میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

بھکر میں جھنگ روڈ جٹ پور سٹاپ کے قریب کیری ڈبے اور شہ زور (ڈالا) میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں چار مرد و خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منکیرہ منتقل کر دیا گیا۔

کیری ڈبہ میں سوار افراد میانوالی سے فیصل آباد اپنے ایک عزیز کی تدفین کے لئے جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے شہ زور (ڈالا) اور کیری ڈبہ میں پھنسے مسافروں کو گاڑی کاٹ کر نکالا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے سے پیش آیا، ان کا کہنا تھا کہ کیری ڈبہ بے قابو ہونے کی وجہ سے سامنے آ نے والے شاہ زور سے جا ٹکرایا، شہ زور ڈالا ڈرائیور بھی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

بھکر میں ہونے والے حادثے کے بارے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ  زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔