تعمیراتی سامان مزید مہنگا ، سیمنٹ کی بوری 1500 روپے پر پہنچ گئی

وفاقی بجٹ کے نفاذ کے بعد سیمنٹ سمیت تعمیراتی سامان کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں۔

بجٹ کے بعد تعمیراتی سامان پچیس فیصد مہنگا ہو گیا ہے ، سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 1500 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے سےغریب آدمی کے لیے اپنا گھر بنانا مشکل بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔

مارکیٹ میں بجری 120 روپے فٹ او سریا 260 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے ، اس کے علاوہ ریت کی قیمت  میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، نئے ریٹ سے عام شہری ہی نہیں بلکہ اس کاروبار سے وابسطہ افراد بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔