باپ نے 25 سال کے جوان بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے الفلاح میں باپ نے 25 سال کے جوان بیٹے کو چھری کے وار سے قتل کردیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق الفلاح کے علاقے میں چھری کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت شاہ حسن کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے باپ نے قتل ، باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش باپ نے بتایا کہ شاہ حسن گھر والوں سے لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور آج بھی باپ کو قتل کرنے کے لیے چھری اٹھائی جس پر باپ نے چھری چھین کر غصے میں اُسے قتل کردیا۔

پولیس نے باپ کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔