خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڈ میں آپریشن ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان ہلاک ہوگیا ،ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کو سراہا، علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔