'اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟' لنکا پریمیئر لیگ کی کامیابی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو لنکا پریمیئر لیگ میں اچھی کارکردگی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

شائقین کرکٹ نے  شاداب کو ان کی پوسٹ پر تبصرے کرکے یاد دلایاکہ وہ حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی انفرادی کارکردگی فراموش نہیں کرسکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں شاداب خان کی کارکردگی بھی بہت مایوس کن رہی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے ٹیم کے باہر ہونے کے بعد ان دنوں شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کی جس کے بعد اپنی کارکردگی سے متعلق پوسٹ انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سے ان کی پوسٹ پر منفی تبصرے کیے گئے اور خوب تنقید کی گئی۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو لیگز ہی کھیلنی چاہیے، برائے مہربانی انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلیں۔

اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟ لنکا پریمیئر لیگ کی کامیابی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'اس کارکردگی کا اب ہم کیا کریں؟'

اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟ لنکا پریمیئر لیگ کی کامیابی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی
فوٹو: اسکرین شاٹ

شاداب خان کی پوسٹ پر ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو اپنا لیول مل گیا، اب وہیں رہیں جب کہ ایک اور صارف نے لکھا کہ خوش تو ایسے ہورہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آرہا ہے۔

اس پرفارمنس کا اب کیا کریں؟ لنکا پریمیئر لیگ کی کامیابی شیئر کرنے پر مداحوں نے شاداب کی کلاس لے لی
فوٹو: اسکرین شاٹ

ایک اکاؤنٹ سے شاداب خان کو انٹرنیشنل کرکٹ کے بجائے لیگ کرکٹ کا کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں کولمبو اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاداب خان نے کینڈی فیلکنز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

شاداب خان نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار بولنگ پر وہ پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔