فیصل آباد؛ کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ، 2افراد جاں بحق

فیصل آباد: ڈجکوٹ کے نواحی علاقے 277 رب میں کھیتوں کو پانی لگانے کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مخالفین کی فائرنگ سے حماد اور رزاق موقع پر جاں بحق ہوگئے، زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والے دونوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مقتولین رشتے میں چچا بھتیجا ہیں۔

لواحقین نے لاشیں روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ آر پی او ڈاکٹر عابد نے دوہرے قتل پر نوٹس لیتے ہوئے سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔