عمرکوٹ پولیس کی کاروائی، بھٹے سے خواتین اور بچوں سمیت جبری مشقت کے شکار 61 مزدور بازیاب : بھٹہ مالک مزدوروں سے جبری مشقت کرواتا اور اجرت نہیں دیتا تھا

عمرکوٹ میں کے علاقے کنری میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے بھٹے پر جبری مشقت کا شکار خواتین اور بچوں سمیت 61 مزدوروں کو بازیاب کروا لیا۔

پولیس کے مطابق کُنری کے گاؤں فقیرعبداللہ انڑ میں بھٹے پر کاروائی کے دوران 14 خواتین اور32 بچوں سمیت 61 مزدوروں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مزدور نارائن بھیل اور ہیرو بھیل کی جانب سےعدالت میں مزدوروں کی بازیابی کیلئے درخواستیں دی گئی تھیں، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بھٹہ مالک مزدوروں سے جبری مشقت کرواتا اور اجرت نہیں دیتا تھا۔

پولیس کا بتانا تھا کہ بازیاب مزدوروں کو جمعے کے روز سیشن کورٹ عمرکوٹ میں پیش کیا جائے گا۔