اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ سردار اویس خان لغاری، عطاء اللہ تارڑ اور وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کی وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر سے ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں سمیت سیکیورٹی پر اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔
وزیراعظم پاکستان سے گورنر بلوچستان اور صوبائی کابینہ کی گورنر ہاوٴس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات ہوگی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماوٴں کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔
دورہ کے دوران وزیراعظم بلوچستان میں ٹیوب ویلز کی سولرائزشن پر منتقلی کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے جبکہ کسانوں کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔