فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی اسٹیٹ بینک سرکل نے صدر کے علاقے ریکس سینٹر سے ڈالر کی غیر قانونی خرید و فرخت میں ملوث گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں بھی ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے امریکی ڈالر، یورو سمیت مختلف کرنسی اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔