انٹربینک : روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ۔ ڈالر 11 پیسے بڑھ کر 278 روپے 51 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 45 پیسےکم ہوکر 280 روپے 55 پیسے ہو گیا

انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 11 پیسے بڑھ کر 278 روپے 51 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 45 پیسےکم ہوکر 280 روپے 55 پیسے پربند ہوا ہے۔