ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد کفایت اللّٰہ ہلاک : حکمت آباد میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے مطلوب دہشت گرد کفایت اللّٰہ کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد تھانہ درابن حملہ کیس میں مطلوب تھا۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، کارتوس اور دستی بم برآمد ہوئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرہ ٹاؤن کے علاقےحکمت آباد میں خفیہ اطلاع پر کاروائی کی گئی۔

حکام کے مطابق 2023 میں درابن تھانہ حملہ میں 24 جوان شہید، 33 زخمی ہوئے تھے۔