چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی

چترال میں گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

چترال میں یار خون لشٹ جانے والی گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔