سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی

سرگودھا میں چارہ کھانے پر ریڑھی بان نے بھینس کی زبان کاٹ دی۔

 سرگودھا میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک سفاک ریڑھی بان نے صرف چارے پر منہ مارنے کی وجہ سے طیش میں آکر بھوکی بھینس کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق بھینس کا مالک نذیر اپنے مویشی لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ اس دوران ریوڑ میں سے ایک بھینس نے نکل کر ریڑھی پر پڑے چارے پر منہ مارا۔

بھینس کے منہ مارنے پر ریڑھی بان بلال مشتعل ہوا اور اُس نے بھینس کو پکڑ کر تیز دھار آلے سے اُس کی زبان کاٹ دی۔

واقعے کے بعد مالک نے تھانے میں مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھی بان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم بلال نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔