سنئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

 سنئر صحافی ملک حسن زیب کے قتل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارہوگئی۔
آپریشنل اور انوسٹی گیشن سطح پر 2 الگ الگ ٹیمیں تشکیل ، واردات میں 9 ایم ایم پستول استعمال ہوا ' صحافی کو 8 گولیاں لگیں۔ 
جائے وقوعہ سے مجموعی طور پر 12 خول برآمد ہوئے،علاقے کی فیو فینسنگ کا عمل بھی مکمل' کئی مشکوک نمبروں کی جانچ پڑتال جاری۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کی شناخت کےلئے نادرا اور دیگر ارادوں سے رابطے جاری ،موبائل فون بھی فرانزک کےلئے ارسال کردیاگیا ہے۔